بمبور (ہمگام نیوز) بلوچستان میں کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے درمیان واقع علاقہ کوہ بمبور میں پاکستانی فوج کی آبادیوں پر فضائی بمباری سے قرآن مجید جل کر خاکستر جبکہ متعدد مال مویشیاں ہلاک ہوگئیں۔ فوجی جارحیت سے سینکڑوں مال مویشی سمیت کئی گھر نذر آتش کئے گئے۔ جبکہ دوران جارحیت پاکستان آرمی نے مسلمانوں کی مقدس آسمانی کتاب قرآن مجید کو بھی نذرآتش کردیا۔ قرآن مجید کو جلانے کی مصدقہ اطلاع تصویروں کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ فضائی بمبار منٹ سے کئی گھر تباہ ہوگئے۔ بمبور فوجی جارحیت کے حوالے سے پاکستانی فوجی ترجمان کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کی کوئی موقف سامنے نہیں آئی ہے