سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںبندرعباس جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی

بندرعباس جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی

 

بندرعباس( ہمگـام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز سوموار 6 مارچ کو بندر عباس جیل میں ایک بلوچ شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی۔

 

اس بلوچ قیدی کی شناخت امین جاوشیری ولد صاحبداد جو کہ شادی شدہ اور دو چھوٹے بچوں کے ولد ہیں لاشار کے گاؤں اسپکہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ اس بلوچ شہری پر لگائے گئے الزامات منشیات سے متعلق جرائم ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق امین کو 2017 میں بندر عباس جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی انقلابی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 

اس قیدی کو 3 مارچ کو جیل کے قرنطینہ وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا، اور اس کے اہل خانہ گزشتہ روز اس سے آخری ملاقات کرنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز