بندر کرگان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پیر کو قابض فورسز نے میناب کے علاقے بنزرک میں بندر کرگان پر درجنوں کاروں اور موٹرسائیکلوں کے ساتھ حملہ کیا اور شہریوں کی ماہی گیری کی کشتیوں کو تباہ کرنے کے علاوہ قریبی دکانوں کے اندر موجود سامان کو بھی ضبط کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق بندر کرگان کے علاقے کے لوگوں کا واحد ذریعہ آمدن ماہی گیری ہے ، لیکن چینیوں کو اس علاقے میں مچھلیاں پکڑنے کی اجازت دینے کے بعد اب کوئی مچھلی پکڑ کر روزی کمانے کے لیے باقی نہیں رہی۔ جس کی وجہ سے لوگ کشتیوں کے ذریعے ایندھن لے جانے پر مجبور ہیں۔

گزشتہ صبح ایرانی فورسز نے اس بلوچ علاقے پر درجنوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے ساتھ حملہ کیا اور لوگوں کی ماہی گیری کی کشتیوں کو توڑ کر تباہ کر دیا تاکہ لوگوں کا واحد ذریعہ آمدن تباہ ہوجائے ۔

 اس سے قبل بھی فوج نے کئی مواقع پر کلاہی میناب کی بندرگاہ پر چھاپے مارے اور بلوچ شہریوں کی ماہی گیری کی کشتیوں کو آگ لگا کر تباہ کر دیا ۔