Homeخبریںبولان میں ایک شخص قتل،خضدار حادثے میں ایک شخص جاں بحق،چھ زخمی

بولان میں ایک شخص قتل،خضدار حادثے میں ایک شخص جاں بحق،چھ زخمی

بولان+خضدار (ہمگام نیوز) اتوار کو خضدار کے علاقے این 25 ہائی وے کراڑو کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مال بردار مسافر کوچ ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی۔

حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو حکام نے لاش اور زخیوں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔

علاوہ ازیں لیویز کے مطابق اتوار کو بولان کے علاقے سنی گوٹھ کے مقام علی ہانزئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالسلام جتوئی نامی شخص کو قتل کردیا۔

مزکورہ شخص کے قتل کی وجہ عناد معلوم نہیں ہوسکی مزید تفتیش مقامی لیویز کررہی ہے۔

Exit mobile version