Homeخبریںبولان میں حادثہ،چار خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق،پانچ زخمی،خضدار میں کرنٹ...

بولان میں حادثہ،چار خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق،پانچ زخمی،خضدار میں کرنٹ لگنے سے لڑکا جاں بحق

بولان+خضدار (ہمگام نیوز) پنجرہ پل کے مقام پر بدقسمت پک اپ حادثے کا شکار4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں چار کی حالت سخت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مانیٹرنگ ٹیسک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سبی سے کوئٹہ جانے والی بدقسمت پک اپ تیز رفتاری کے باعث بولان میں پنجرہ پل کے مقام پر حادثے کا شکار ہوکر بولان ندی میں جاگری۔

واقع کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس، ایدھی ایمبولینسز اور 1122 کے اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو بولان ندی سے نکال کر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا۔

جہاں ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ مری کے مطابق حادثے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں نور بی بی دختر منیر احمد، حمیدہ بی بی زوجہ سچل خان،دو خواتین نامعلوم،حاجی منیر احمد ولد حاجی سچل خان، حاجی سچل خان ولد حاجی میوہ خان جبکہ شدید زخمیوں میں ایک بچہ خواتین مرد سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں شاہ زین ولد منیر احمد عمر اٹھارہ ماہ، سمرین بی بی دختر محسن،ریاض احمد ولد امیر جان، زہرہ بی بی زوجہ محسن علی، محبوب علی ولد ریاض احمد زخمیوں میں چار کی حالت سخت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

زخمیوں کو کویٹہ ریفر کردیا گیا ہے لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان (ہانبھی قبائل) رہائش سبی سے بتایا جاتا ہے جوکہ گرمیوں کی وجہ سے نقل مکانی کرکے کوئیٹہ جارہے تھے۔

علاوہ ازیں خضدار کی تحصیل زہری میں کرنٹ لگنے سے لڑکا جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خضدار کی تحصیل زہری بازار میں سرفراز نامی لڑکا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

Exit mobile version