بیرجند ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 11 ستمبر کو بیرجند ک3 سنٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیرجند کی سنٹرل جیل میں 26 سالہ منصور براہوئی نامی ایک بلوچ قیدی پھانسی دے دی گئی ۔ جو کہ زاہدان کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔   حالوش نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس بلوچ شہری پر جو الزام عائد کیا گیا ہے وہ منشیات کے جرائم سے متعلق ہے۔   تاہم اطلاع موصول ہونے تک اس کیس کی مزید تفصیلات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔   واضح رہے کہ گزشتہ 29 دنوں میں قابض ایران کے مختلف شہروں کی جیلوں میں کم از کم 30 بلوچ شہریوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔