سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںبیرجند جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

بیرجند جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

بیرجند ( ہمگام نیوز ) حالوش نیوز کے مطابق آج بروز پیر کو فجر کے وقت بیرجند جیل کے حکام نے ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بیرجند جیل میں فرہاد بادروزہ قلجعی ولد خواستی کو پھانسی دے دی جوکہ زھک جزینک کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

 مزید اطلاع کے مطابق فرہاد کو 2016 میں بیرجند میں قابض ایرانی فورسز نے منشیات سے متعلق جرائم کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

 کہا جاتا ہے کہ جیل حکام اور بیرجند کے عدالتی حکام نے فرہاد کی سزائے موت پر اس کے اہل خانہ کو بتائے بغیر عملدرآمد کر دیا اور اس کے بعد انہیں فون کیا کہ وہ اپنے بیٹے کی لاش لینے آئیں۔ واضح رہے کہ اس قیدی کی میت کو آج شام 5 بجے قصبہ زکک میں سپرد خاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز