بیرجند(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز بدھ کو فجر کے وقت ایک بلوچ قیدی جسے بیرجند جیل میں قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا، اس جیل میں پھانسی دی گئی۔ اس بلوچ قیدی کی شناخت 32 سالہ اسماعیل براہوئی ولد سعید محمد ساکن زاہدان ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق 2018 میں اسماعیل کو نہبندان میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور بیرجند کی عدالت

 نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 کہا جاتا ہے کہ اس قیدی کے ایک قیدی سے رابطہ کرنے پر اس کے اہل خانہ بیرجند جیل گئے لیکن جیل حکام نے سزا پر عمل درآمد سے قبل انہیں اپنے بچے سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔