بیرجند(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز اتوار کو فجر کے وقت بیرجند جیل میں قید ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بیرجند جیل میں ایک بلوچ قیدی کو گزشتہ روز 7 دسمبر کو اس جیل کے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا، کو ان کی اہلخانہ سے آخری ملاقات کئیے بغیر اسے پھانسی دی گئی ۔
اس بلوچ قیدی کی شناخت 45 سالہ عبدالغفور رزمدیدہ ریگی ہے جو کہ دزاپ(زاہدان) کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق عبدالغفور کو قابض ایرانی فورسز نے 2022 میں سربیشہ شہر سے گرفتار کیا تھا اور اسے بیرجند منتقل کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔
واضح رہے کہ 2023 سے لیکر اب بلوچستان سمیت قابض ایرانی 26 مختلف شہروں کے جیلوں میں 184 بلوچ قیدیوں کو مختلف الزامات کے تحت پھانسی دی گئی ہے ۔