بیرجند(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر بیرجند جیل کے حکام نے بروز اتوار کو عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بیرجند جیل میں ایک بلوچ قیدی 23 سالہ سعید سنجرانی ولد حنیف ساکن دزاپ کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 2021 میں سعید کو بیرجند میں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور اس شہر کی ا عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔