Homeخبریںبیلہ، کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ کو حادثہ،چار افراد جاں بحق،...

بیلہ، کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ کو حادثہ،چار افراد جاں بحق، بیس زخمی

بیلہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ سے کراچی جانے والی الحکمت کوچ بیلہ کے قریب کھکر گولائی کے مقام پر حادثے کا شکار 4 افراد جان بحق، 20 سے زائد زخمی، زخمیوں کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کرنے کے بعد کراچی منتقل کیا گیا مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

بیلہ کھکر گولائی کے قریب ٹریفک حادثہ 30 افراد زخمی جبکہ 4 افراد جاں بحق ایدھی ایمبولینس کے ذریعے بیلہ سول ہسپتال منتقل کرلیے گئے۔

زخمیوں کی شناخت مندرجہ ذیل نام سے ہوئی ہے جسکے مطابق عامر ولد سردار، شبیر ولد عبدالحمید، رضوان ولد میر شاد، صادق ولد دین محمد، فضل ولد محمد رحیم، ارشد ولد محمد عزیز، عین اللہ ولد شمس اللہ، منظور احمد ولد عبدالعزیز، عرفان ولد قادر عمر 08 سال، حاکم ولد محمد شکیل عمر 45 سال، حاجی گارو ولد شیر جان عمر 50 سال، بےنظیر ولد شیر جان 16 سال، نضیر اللہ ولد سعید احمد عمر 30 سال، تنویر ولد سعید احمد عمر 30 سال، فقیر خان ولد چاکر خان عمر 45 سال، عزیز گل ولد قمر دین عمر 50 سال، احمد خان ولد عصمت اللہ، دعوت خان ولد عصمت اللہ، حسینہ زوجہ عبدالرزاق، نظام الدین ولد ہدایت اللہ، حمید اللہ ولد عطا اللہ، جلال الدین ولد عبدالواحد، سنڈم خان شاہ بخش، رمضان ولد ربا خان، طارق ولد حبیب اللہ، ستار ولد گوھر، حمزہ ولد رحمت عیسی ولد شمس اللہ، نورزادی ولد سنڈم خان، اسمہ ولد چاکر خان، عیسیٰ ولد شمس اللہ۔

حادثے میں ہلاک شدگان میں نذر علی ولد غلام عمر 55 سال، عبدالنبی ولد عبدالبالی عمر 22 سال، نادر خان ولد احسان عمر 55 سال ہیں۔ دریں اثناء بتایا جارہا ہے کہ الحکمت کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوا، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

Exit mobile version