شال (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی کمیٹی کا پہلا  اجلاس مرکزی چیئرمین جاوید بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا اور اجلاس کی کارروائی مرکزی سیکریٹری جنرل گل حسن بلوچ نے چلائی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ

شال میں طلباء تنظیموں کا کانفرنس انعقاد کیا جائے گا ۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز شہدائے بلوچستان سمیت دنیا بھر کے انقلابی شہیدوں کے اعزاز میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔ تعارفی نشست کے بعد مرکزی چیٸرمین جاوید بلوچ نے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے شمار مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود ہم تیسرا قومی کونسل سیشن انعقاد کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، یقیناً ساتھیوں کی یہ جہد مسلسل ، ایمانداری اور کمنٹمنٹ اپنے آپ میں ایک تاریخی اہمیت رکھتی ہے۔مسلسل سیاسی جبر کے باوجود آپ ساتهی قومی جوش و جذبے کے ساتھ مسلسل کام کرنے اور جدوجہد میں مستحکم رہے ہیں۔بلوچ وطن پر جاری بربریت، سیاسی جہد کاروں کی جبری گمشدگی، سیاست پر بندش کے باوجود آپ تمام ساتھی نہ صرف قومی سیاست سے جڑے رہے بلکہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو مضبوطی سے سر انجام دیا۔تمام مشکلات اور رکاوٹوں کو دیده دلیری سے شکست دے کر اس مقام تک پہنچ گئے ہیں آج بھی وقت کی اہم ضرورت ہے کہ بی ایس ایف کے ساتهی حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے هٹ دهرمی ،بهڑک بازی اور جذباتی پن سے نکل کر معقولیت کے بنیادوں پر کیڈرسازی کے عمل پر خصوصی توجہ دیں تاکہ آنے والے وقتوں میں لیڈرشپ کی کهیپ کو پُر کر سکے

تنظیمی امور کے ایجنڈے پر ساتھیوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم افراد کے مجموعے کا نام ہے جن کے نظریات ایک ہوتے ہیں، ایک مقصد کی حاصل کیلئے اصول اور ڈسپلن کے تحت کاربند رہتے ہیں۔ یہ تنظیم ہی ہے جو مختلف الخیال اور مختلف مزاج کے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر منظم کرتا ہے، ان کی طاقت کو یکجا کرکے ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو تراشتا ہے اور انھیں نظریاتی اور سیاسی انسان بناکر اجتماعیت کے سانچے میں ڈال کر سماج کیلئے بطور رہنما اور مدد گار کی اخلاقی زمہ داری سونپتی ہے۔قومی تنظیم ہی سماج میں قومی بنیادوں پر  کیڈر سازی اور آشوبی رویوں کے ذریعے سیاسی شعور کو بڑھوتری دے کر سیاسی مزاحمت کےلیے راہ ہموار کرتی ہے۔ آج بی ایس ایف بلوچ سماج میں ایک قومی تنظیم کے طور پر بلوچ قوم کی جہدِ مسلسل میں اپنے کیڈرز کو قومی شعور دے رہی ہے۔تاکہ وه جلد بازی، بھڑک بازی، اور غیر تنظیمی و غیر سائنسی رویوں اور حرکات سے اجتناب کر سکے ۔

تنظیمی امور کے ایجنڈے پر کونسلران کے تجاوزات کو مدنظر رکھتے ہوئے تنظیم کے کنڈیشن اور حالات کے مطابق آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے پر مختلف فیصلہ جات لیے گئے ۔

جن میں تمام ریجنز میں تنظیمی دورے،نظریاتی و قومی اسٹڈی سرکل،زانش اور مہرگڑھ کے نئے ایڈیشن کی اشاعت،کیڈر سازی کیلئے مختلف تحریکوں کا مطالعہ، شال میں طلباء تنظیموں کا کانفرنس کا انعقاد ،بلوچستان کے تمام بند اسکولوں کا ڈیٹا جمع کرکے سوفٹ میں بک لیٹ اور ڈاکومنٹری کی شکل میں اشاعت، زونز کی جلد از جلد بحالی سمیت دیگر مختلف فیصلہ جات لئے گئے اور تنظیم کے قومی کام کو اسی شان و شوکت کے ساتھ آگے بڑھانے کا تہیہ کیا گیا۔