کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج بروز بدھ کو کوئٹہ شہر میں سریاب روڈ پر قائم پاکستان پیپلز پارٹی کے دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
آزاد بلوچ نے کہا حملے کے دوران پیپلز پارٹی کے اُمیدوار اور ریاستی آلہ کار علی مدد جتک دفتر میں موجود تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں علی مدد جتک کے تین مسلح محافظوں جاوید جتک، نصراللہ جتک اور غلام اللہ سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔
بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ مذکورہ دفتر ریاستی آلہ کار علی مدد جتک اور ڈیتھ سکواڈ کے سرغنوں جمال رئیسانی و فرید رئیسانی کی نگرانی میں ایک جانب پیپلز پارٹی کے نام نہاد انتخابی مہم کیلئے استعمال ہورہی ہے وہی دوسری جانب ڈیتھ سکواڈ کی کاروائیوں کیلئے بطور اڈہ بھی استعمال ہورہی ہے۔
آزاد بلوچ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔