شال (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر قابض پاکستانی آرمی پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بی ایل اے نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کی صبح، کوہلو کے علاقے مخماڑ میں بی ایل اے کے جنگجوؤں نے پاکستانی فورسز کے ایک قافلے اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے بھائی پر اس وقت حملہ کیا جب وہ پولنگ اسٹیشن جا رہے تھے۔ ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ گاڑی میں موجود ڈیتھ اسکواڈ کے 3 اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 8 فروری کو بلوچ لبریشن آرمی نے قابض پاکستانی ریاستی الیکشن کے دوران 43 لگاتار حملے کیئے جن کی ذمہ داری بی ایل اے کے ترجمان نے قبول کیئے ہیں ، جبکہ 15 جنوری سے 8 فروری تک بی ایل نے بلوچستان میں قابض پاکستانی ریاستی انتخابات پر 70 کے قریب حملے کیئے گئے۔
حملے کی ویڈیو بی ایل اے کی آفیشل ٹیلیگرام چینل پر ملاحظہ فرمائیں ۔
https://t.me/BalochLiberationVoice