کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بی این اے کے ترجمان مرید بلوچ نے کہا ہے کہ بی این اے کا چاچا عظیم کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ  بی ایل ایف کے کمانڈر اختر ندیم عرف شہداد جو کہ انور کولوائی عرف چاکر کو استعمال کر کے بی این اے  کا نام استعمال کر رہا ہے بی این اے بلوچ نسل کشی کی پالیسی کو سختی سے رد کرتی ہے ـ

بلوچ نیشنلیسٹ آرمی کیچ ہوشاپ کے علاقے تل میں چاچا عظیم کے قتل اور ایسے بلوچ کش پالیسیوں کو رد کرتی ہے ـ

چاچا عظیم اور دیگر بے گناہ بلوچوں کو  بھتہ نہ دینے کی بنا پر قتل کرکے بلوچ قوم میں آزادی پسندوں کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے ـ ایسے حرکات کی وجہ سے پہلے بھی بلوچ تحریک کو کافی نقصانات ہوچکے ہیں ـ

اگر حقیقت میں دیکھا جائے تو آزادی کی تحریک سے جڑے ہوئے کافی افراد کے رشتہ دار دشمن ریاست کے مشینری کا حصہ ہیں تو ان کے خلاف خاموشی کیوں؟

لہذا ایسے اقدامات کو  پسند اور ناپسند کی بنیاد پر سر انجام دیکر بلوچ تحریک آزادی میں خانہ جنگی کی راہ کو ہموار کیا جا رہا ہے ـ

ہمیں بلوچ قوم کو تحریک کا ہمدرد بنانا چھائیے نہ کہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں ان پر مخبری کا لیبل لگا کر انہیں قتل کردیں ایسے اقدامات کے نتائج بہت ہی خطرناک ہوسکتے ہیں