گودار(همگام نیوز ) گوادر شہر اور گردونواح میں گزشتہ روز طوفانی بارشوں کے بعد معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں، لوگوں کے گھروں میں پانی آگئے، گھروں اور گلیوں کے اندر پانی جمع ہو گئے ہیں –
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ آج صبح گوادر پہنچ گئے اور بارش کے باعث پیدا ہونے والے تباہی کا جائزہ لیا لوگوں کی حال پرسی کی، اس موقع پر انہوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ریاستی مشینری لوگوں کو ریسکیو کرنے اور انہیں اس مصیبت سے نکالنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے، موسمیاتی تبدیلی کا ادراک ہونے کے باوجود پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیے گئے، گوادر کے لوگوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے، گوادر کے لوگوں کا معمولاتِ زندگی پہلے سے شدید متاثر ہیں لوگوں سے روزگار کے مواقع چھینے گئے ہیں، لوگ نان شبینہ کے محتاج ہیں
انہوں نے کہا کہ حکومت نے گواھے کہ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے لیکن لوگوں کی داد رسی اور ریلیف آپریشن قابل قدر نہیں ہے، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں سرگرم ہیں –
واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی چیپٹر نے گوادر میں بی وائی سی کے زمہ داروں کے ساتھ ملکر سیلاب میں امداد کاموں کیلئے ریلیف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے جہاں بی وائی سی گوادر کے رضاکاروں نے گزشتہ دنوں سے گوادر کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم ہیں جبکہ بی وائی سی کراچی نے بلوچ قوم سے مالی امداد کی بھی اپیل کی ہوئی ہے –