تربت(ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق آپسر میں نقب زنی کا انوکھا واقعہ، غیر مقامی عورتوں نے گھر لوٹ لیا، اہل خانہ کا ڈپٹی کمشنر کیچ اور پولیس سے انصاف دلانے کا مطالبہ، اطلاع کے مطابق آپسر میں دو نامعلوم غیر مقامی عورتوں نے ایک گھر کی کھڑکی توڑ دی اور اندر داخل ہوکر گھر کا صفایا کردیا، اس دوران ایک خاتون نے نقب زنی کرتے ہوئے دونوں عورتوں کو دیکھ لیا مگر انہوں نے خاتون پر قابو پاکر اسے یرغمال بنا لیا اور ان کی شیرخوار بچے کے گردن پر بلیڈ رکھ کر خاتون سے گھر میں موجود سونا اور نقدی لوٹ لیے، اہل خانہ کے مطابق دونوں عورتیں غیر مقامی اورسندھی لگ رہی تھیں اور اردو میں بات چیت کررہی تھیں اہل خانہ نے واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈپٹی کمشنر کیچ اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔