تربت(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق تربت میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں 23 نومبر کو مبینہ مقابلہ میں قتل ہونے والے بالاچ مولابخش کی میت کو کل 29 نومبر کو سپرد خاک کر دیا جائے گا۔

یہ اعلان دھرنا گاہ سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ان کی تدفین کل 12 بجے دن کوہ مراد قبرستان میں کی جائے گی۔پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ بالاچ بلوچ قومی شہید ہیں تدفین کے بعد بھی یہ تحریک اور احتجاج جاری رہے گی ۔کل بھی مکران بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے یہ احتجاج جاری رہے گا۔ دھرنا میں ہزاروں افراد شریک ہیں ۔