شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںتربت، طالب علم کی جبری گمشدگی کے خلاف تجابان میں سی پیک...

تربت، طالب علم کی جبری گمشدگی کے خلاف تجابان میں سی پیک شاہراہ بلاک

تربت (ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق طالب علم کی جبری گمشدگی کے خلاف تجابان میں سی پیک شاہراہ ایم ایٹ بلاک کر دیا گیا ہے جہاں ہر قسم کی آمدہ و رفت بند ہے ۔

ذرائع کے مطابق تجابان کے مقام پر عوام نے سی پیک ایم 8 شاہراہ کو بلاک کرکے دھرنا دیا ہے۔

مظاہرین کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تجابان سے تعلق رکھنے والے طالب علم فاروق سخی داد کو جبری لاپتہ کیا جب کہ ان کی بازیابی کی دی گئی مہلت کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا ہے ۔ مظاہرین کے مطابق طالب علم کی بازیابی تک سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر دھرنا جاری اور ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز