Homeخبریںتربت، ڈیرہ مراد جمالی،سنجاوی اور خضدار میں واقعات،تین بچے سمیت چھ جاں...

تربت، ڈیرہ مراد جمالی،سنجاوی اور خضدار میں واقعات،تین بچے سمیت چھ جاں بحق،دو زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) تربت میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق تربت کے علا قے میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شعیب نا می شخص جاں بحق ہوگیا ۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔

علاوہ ازیں وڈھ اور سنجاوی میں 2مختلف واقعات میں بچے سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وڈھ کے علاقے دراخالہ کے مقام پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 8سالہ جواد احمد زخمی ہوگیا جسکو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

سنجاوی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے وار کرکے ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا اور نعش پہاڑوں میں پھینک دی اور فرار ہوگئے مقامی انتظامیہ نے نعش ہسپتال منتقل کردی نعشیں ضروری کاروائی بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔

ڈیرہ مراد جمالی میں عید کے دوسرے دن کا لطف اٹھانے کے لیے پٹ فیڈر کینال میں نہانے کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے تین بچے ڈوب گئے ۔

مقامی افراد نے دوبچوں کی لاشیں نکال لیں جبکہ ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق نصیرآباد کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرڈیرہ مراد جمالی کے عقب سے گزرنے والی نہر پٹ فیڈر کینال میں عید کی چھٹیاں انجوائے کرنے کے لیے آنے والے ایک ہی خاندان کے تین بچے پانی میں ڈوب گئے جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک گھنٹہ تلاش کرنے کے بعد نکال لیا۔

ڈوبنے والوں میں 8سالہ احسان علی اور 9سالا ابوبکر جا ں بحق ہوگئے جبکہ 7سالا عباس علی کو بیہوشی میں نکال کر فوری سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

خضدار سورگز کے مقام پر ویگو گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم دو افراد شدید زخمی ہسپتال منتقل کردیا ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کا علاج نہ ہوسکا ایک جابحق ورثا کی جانب سے ہسپتال میں توڑ پھوڑ شیشے توڑ دیئے.

Exit mobile version