تربت (ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق شھید فدا چوک پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو ہزاروں افراد پر مشتمل ایک بڑے جلوس کی شکل میں آخری آرام گاہ کی جانب روانہ ہوگیا ۔

سی ٹی ڈی کے زریعے جعلی مقابلہ میں شھید کیے گئے بالاچ مولابخش کی نماز جنازہ احتجاج کے ساتویں دن شھید فدا چوک پر احتجاجی کیمپ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

شھید فدا چوک پر احتجاجی کیمپ میں جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کی ایک بڑے جلوس کے ساتھ کوہ مراد کی جانب آخری آرام گاہ کے لیے ہوگیا ۔

ہزاروں افراد پر مشتمل میت کے ہمراہ جلوس تین گھنٹوں سے شھر کے میں مختلف سڑکوں پر مارچ کے بعد اس کوہ مراد کی روٹ پر رواں دواں ہے۔