تربت (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق تربت کے نواحی علاقہ ڈنک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک سندھ کے ایک رہائشی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت زاھد محمود ولد انور کے نام سے کی گئی جس کا تعلق ضلع سانگھڑ صوبہ سندھ سے ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ کے بارے میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔