تربت (ہمگام نیوز ) کیچ کے مرکزی شہر تربت سے گزشتہ رات فورسز نے سعید احمد ولد الٰہی بخش سکنہ کیچ جمک جبکہ ضلع گوادر کے علاقہ پسنی سے سعود ولد ولد گمان نامی نوجوان کو گزشتہ روز حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے۔ جس کے بعد دونوں نوجوان لاپتہ ہیں ۔ آپ کو علم ہے گذشتہ روز پسنی سے ہی سلیم رضا نامی نوجوان کو فورسز نے ان کے دکان سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا۔   علاقائی ذرائع کے مطابق سعید نامی نوجوان کو فورسز نے جون 2021 میں بھی اغوا کرکے لاپتہ کردیا تھا جسے چھ ماہ کے بعد منظر عام پر لاکر چھوڑ دیاتھا۔