تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں قابض ایف سی کی چوکی کے قریب بم دھماکہ کیا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 5 افراد زخمی ہوے ہیں تاہم مزید اطلاعات آنا باقی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ تربت شہر کے مصروف علاقے سینما چوک پر قائم قابض ایف سی کی چوکی کے قریب کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں قریب موجود موٹرسائیکل میکینک لیاقت ولد اللہ یار سکنہ لودھرا پنجاب، نصیب خان ولد مشکور علی سکنہ سندھ، نعیم ولد فاروق سکنہ بہاولپور پنجاب، ذیشان ولد محران سکنہ سندھ اور لیاقت ولد لیاقت ولد ظفر سکنہ دشتی بازار زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمی افراد کو سول ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیاہے دھماکے کے نتیجے میں دو گاڑیوں کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر سڑک بند کردی۔
مقبوضہ بلوچستان میں مسلح آزادی پسند تنظیمیں ایسے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہیں تاہم اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی۔