چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںتربت جام جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی

تربت جام جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی

خراسان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی صوبہ خراسان رضوی کے مرکزی شہر تربت جام آج بروز جمعرات 4 مئی کو فجر کے وقت ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی ـ

 اس بلوچ شہری کی شناخت ادریس گورگیج ولد قاسم ہے جو کہ قاسم ہے جو کہ زاہدان کے علاقے کریم آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

  رپورٹ کے مطابق ادریس کو 2021 میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ تربت جام جیل میں قید تھے دریں اثنا اس قیدی کی رپورٹ ایک ہفتے بعد سامنے لایا گیا ۔

 واضح رہے کہ ان کی پھانسی ان کے اہل خانہ کے علم میں لائے بغیر عمل میں لائی گئی تھی اور جیل حکام نے ان کے بیٹے کو پھانسی کے بعد آج صبح ایک فون کال میں پھانسی دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز