Homeخبریںتربت سے دو افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں: لیویز ذرائع

تربت سے دو افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں: لیویز ذرائع

کیچ (ہمگام نیوز) تربت سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے ناصرآباد کی جنگل سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

لیویز کے مطابق لاشیں شہر سے تقریباً 40 کلومیٹر دور میرانی ڈیم کے قریب ناصرآباد کے جنگل سے ملی ہیں۔

لیویز کے بقول لاشوں کو شناخت کیلئے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version