شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںتربت سے ملنے والی دو لاشیں شناخت

تربت سے ملنے والی دو لاشیں شناخت

کیچ (ہمگام نیوز) تربت کے نواحی علاقے سے ملنے والی دو لاشوں کی شناخت انکے اہلخانہ کی موجودگی میں کردی گئی ہیں۔ لیویز کے مطابق ناصرآباد کی جنگل سے ملنے والی لاشوں کی شناخت جلال ولد یعقوب اور خادم ولد شاکر ساکن نودز تربت کے ناموں سے کرلی گئی ہیں۔

لیویز نے اہلخانے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مقتولین مسقط اور متحدہ عرب امارات میں محنت و مزدوری کرتے تھے جو حال ہی میں چھٹیاں گزارنے ملک آئے تھے۔ لیویز کے بقول مزکورہ دونوں افراد پچھلے ہفتے سے لاپتہ تھے اور آج انکی لاشیں ناصرآباد کی جنگل سے ملیں۔

مقامی سطح پر ذرائع سے تصدیق کرنے کی کوشش میں بتایا گیا کہ مزکورہ افراد نشے کے عادی تھے تاہم آخری اطلاعات تک انکی موت یا قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز