کوئٹہ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق تربت سے کل شام کوئٹہ کی جانب نکلنے والی ابراز کمپنی کی مسافر بس واشک کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 28 افراد جانبحق اور 20 زخمی ہوگئے ۔

بتایا جارہاہے کہ کوچ واشک کلغلی کے مقام پر ٹائر ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے تیز رفتاری کی سبب بے قابو ہوکر گہری کھائی جس میں خواتین بچوں سمیت 28 افراد جانبحق جبکہ 20 شدیدزخمی ہوگئے جن میں متعدد افراد کی حالت نازک ہے ۔ حادثے کے جانبحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کیا گیا ۔

ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مذید علاج کے لئے شال منتقل کردیئے جائیں گے۔ لاشوں کو سول ہسپتال بسیمہ میں شناخت کے لئے رکھے گئے ہیں۔

لوکل زرائع نے مسافر بس کی پل سے نیچے گرنے کی تصدیق کی ہے، ان کے مطابق کل رات نیچے گر کر حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس کو صبح کے وقت دیکھا گیا جس. کی وجہ سے بیشتر مسافروں کی ہلاکت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ تربت اور کوئٹہ کے درمیان سفر کرنے والے بس کمپنیوں کے ڈرائیور اکثر غیر زمہ داری سے بس چلاتے اور اوور اسپیڈ لگاتے ہیں اس وجہ سے کئی حادثات پہلے بھی ہوچکے ہیں تاہم ان کی شدت کم رہی ہے۔