کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرم بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے26 مارچ کی رات نو بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت کے مین بازار میں گرلز کالج کے قریب پاکستانی ملٹری اینٹیلجنس (ایم آئی) کے ہیڈکواٹر کے دو حفاظتی مورچوں پر بیک وقت جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ حملے کے بعد دشمن پاکستانی فوج نے حواس باختگی میں مختلف اطراف میں دیر تک فائرنگ کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔