کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر ‏تربت میں قتل کا ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا۔ جس میں ایک عورت نے اپنی ہی بچی کو قتل کردی۔ پولیس کے مطابق تلیان نامی عورت نے آپسر میں اپنی بچی کا قتل چھری سے گلا کاٹ کر کی ہے۔ مقامی پولیس نے خاتون کو بچی کو مارنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا ہے۔ تاہم، اس دلخراش واقعہ کے پیچھے اصل محرکات معلوم نہیں ہوسکی۔