کیچ (ہمگام نیوز) تربت مسلح افراد کی فائرنگ سے 55 سالہ پرویز مسیح قتل تفصیلات کے مطابق مرکزی جامع مسجد کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے پرویز مسیح کو اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جب وہ میونسپل کارپوریشن میں اپنی ڈیوٹی پر جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق مقتول کے سر، سینہ، پیٹ، بازو اور پاؤں پر 13 گولیاں ماری گئیں۔ مقتول پرویز مسیح ولد برکت مسیح محکمہ ایری گیشن میں ملازم تھا مگر کنٹریکٹ بیس پر وہ کارپوریشن میں بطور سویپر کام کررہے تھے۔

پولیس کے مطابق پرویز مسیح صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں پرانی مالمبندی کے رہائشی تھے۔