تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت پسنی روڈ پر بانک چڑھائی کے نزدیک افراد کی لاشیں برآمد ، جنہیں مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق ہسپتال میں کی جانے والی ابتدائی کارروائی کے بعد دونوں لاشوں کی شناخت ظریف ولد لعل بخش سنکہ بلور کولواہ اور فاروق ولد نعیم کے ناموں سے ہواہے ۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو کچھ ماہ قبل پاکستانی فوج نے لاپتہ کیے تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ظریف بلوچ کو اورماڑہ سے رمضان المبارک سے دو ہفتے قبل یعنی 30 اکتوبر کی رات یاسر بلوچ، اللہ بخش اور وحید احمد مولا بخش کے ہمراہ حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا تھا۔