تربت (ہمگام نیوز ) تربت کے علاقے شیہانی بازار میں گرلز ہائی اسکول کو گزشتہ شب بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گرلز ہائی اسکول شیہانی بازار کو گزشتہ شب 8 بجے بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جہاں انتخابی عمل ہونے جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق اسکول پر ہونے والے بم دھماکے کے باعث آج صبح شیہانی بازار گرلز ہائی اسکول میں شیڈولڈ انتخابی عمل رد کردیا گیا ہے۔

مذکورہ دھماکے کے نتیجہ میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

مذکورہ حملے کی زمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ آج بلوچستان بھر میں پولنگ اسٹیشنز بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے لگاتار نشانے پر ہیں۔