Homeخبریںتشدد کے متاثرین کی حمایت کے عالمی دن کی مناسبت سے ایف...

تشدد کے متاثرین کی حمایت کے عالمی دن کی مناسبت سے ایف بی ایم کی جانب سے جرمنی میں احتجاج کیا گیا

 

ڈوسلڈڈورف (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آزادی پسند تنظیم فری بلوچستان موومنٹ جرمنی برانچ کی جانب سے تشدد کے متاثرین کی حمایت کے عالمی دن کی مناسبت سے جرمنی کے شہر ڈوسلڈڈورف میں احتجاج کیاگیا۔ احتجاج کا مقصد قابض پاکستان اور ایران کی جانب سے مقبوضہ بلوچستان میں تشدد کے حوالے سے یورپ اور خاص طور پر جرمنی کی عوام کو آگاہ کرنا تھا. یہ احتجاج آج بروز ہفتہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے جرمنی کے شہر ڈوسلڈورف کی مصروف آلٹ اِشٹڈ کے مقام پر منعقد ہوا ـ جہاں فری بلوچستان کے کارکنان سمیت دیگر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کرکے تشدد کے عالمی دن کے مناسبت سے ایران و پاکستان کی مقبوضہ بلوچستان ظلم و بربریت اور تشدد کے خلاف لوگوں کی آگاہی فرائم کی ـ

Exit mobile version