تفتان( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج تفتان کی ایک گلی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی فورسز دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر تفتان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی فورسز کے دو اہلکار جو کہ سادہ لباس میں ہتھیار بند تھے ہلاک ہوگئے۔ ان دونوں اہلکاروں کی شناخت “سپورٹ ڈپارٹمنٹ” کے سربراہ کیپٹن “محمد میرشاکر” اور “رضا فسنقری” کے طور پر بتائی گئی ہے ۔ موصول ہونے والی کچھ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ فائرنگ سے تین اہلکار ہلاک ہوئے تھے، جن کی تصدیق ابھی تک نہیں ہوچکی ہے ۔   یہ بات قابل ذکر ہے کہ سفید سمند گاڑی میں سفر کرنے والے ان فورسز کو نامعلوم مسلح افراد نے پیوجیوٹ 405 میں سوار افراد نے شہر میں داخل ہونے کے بعد “خیابان فرمانداری” گلی کے کونے پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ان اہلکاروں کو سر اور سینے پر فائرنگ کرنے کے بعد پھر مسلح افراد ان سے اسلحہ اور گولہ بارود لے گئے۔ واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد تفتان شہر کی فضا انتہائی سیکیورٹی کی صورت اختیار کر گئی ہے اور سیکیورٹی اور فوجی دستے کسی کو بھی قریب آنے اور فلم بنانے یا تصاویر لینے کی اجازت نہیں دیئے ۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔