منگچر (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کال پر جوہان کراس بازار منگچر میں ریلی ریلی بعد میں مظاہرے کی شکل اختیار کی مقررین نے خطاب کیابلوچ یکجہتی کمیٹی کے کال پر منگچر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین کے علاوہ کثیر تعداد میں افراد شریک رہے ۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماو¿ں میربشیر احمد درکزئی لانگو ، ٹکری عبدالقیوم لانگو ، عبدالغفار سمالانی ، اور خواتین رہنماو¿ں نے کہا کہ تمام لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے یا ان کو عدالتوں میں پیش کرکے ان کے خلاف کیسز چلائیں جائیں تاکہ ان کے پیاروں کو تسلی ہو انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کلی بہرام زئی منگچر میں فورسز کا چھاپہ اور خواتین و بچوں کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس موقع پر شرکاءنے مختلف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے ہوئے تھے شرکاءنعرے بازی بھی کرتے ہیں بعد میں شرکاءپرامن طور پر منتشر ہوگئے۔