دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںتمپ فوجی چوکی ، مستونگ معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پر حملے...

تمپ فوجی چوکی ، مستونگ معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پر حملے کردیئے ۔ بی ایل ایف

شال (ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گوھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے کڈکوچہ میں معدنیات لے جانے والے ٹرکوں کو نشانہ بنایاہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ آج 24 مئی کو دن کے چار بجے سرمچاروں نے کڈکوچہ کے درمیان ژلی میں معدنیات لےجانے والے چھ ٹرکوں پر فائرنگ کرکے ٹائر بسٹ کیئے ہیں۔ مذکورہ گاڑیوں کے ڈرائیور اور کلینر کو تنبیہ کے بعد چھوڑ دیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچستان سے وسائل لیجانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔ قابض پاکستان کے فوجی و سرکاری کمپنیوں کے ہمراہ استحصالی پراجیکٹس میں شراکت دار کمپنیاں بلوچ قومی وسائل کے لوٹ کھسوٹ سے دستبردار ہوجائیں وگرنہ انہیں شدید نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

مزید کہا ہے کہ ہم معدنیات لیجانے والی گاڑی ڈرائیوروں و مالکان پر واضح کرتے ہیں کہ وہ اس عمل کو ترک کردیں بصورت دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک قابض فوج اور ریاست کے تمام مفادات ہمارے نشانے پر ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے اپنے دوسرے جاری بیان میں کہا ہے کہ 21 مئی کی رات نو بجے سرمچاروں نے تمپ کلات میں قائم قابض دشمن فوج کی چوکی پر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے، حملے میں دشمن کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

 بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک سرمچاروں کے حملے جاری رہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز