تربت ( ہمگام نیوز ) کیچ کے علاقے تمپ محلہ دازن میں قابض پاکستانی فورسز نے پیر جان نامی شخص کے دکان پر چھاپہ مار کر میران ولد عبدالوہاب سکنہ دازن نامی نوجوان کو تشدد کرکے حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے، جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔

اہلخانہ نے نوجوان کے بازیابی کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ بھرے بازار میں نوجوان کو لوگوں کے سامنے حراست میں لیکر فورسز نے جبری لاپتہ کردیا ۔

انکے مطابق حالاں کہ خود پاکستان کے قانون مطابق انھیں مقامی پولیس لیویز تھانہ کے حوالہ کرنا اور مقامی مجسٹریٹ سامنے پیش کرنا چاہئے تھا ۔ مگر یہاں اندھیر نگری ہے فورسز بے لغام ہیں وہ کہنے کو وفاق کے کنٹرول میں ہیں ، مگر عملا وہ خود یہاں کے بے تاج بادشاہ ہیں مقامی انتظامیہ انکے سامنے بے بس اور بھیگی بلی بنا ہوا ہے ۔