{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

تمپ(ہمگام نیوز) کیچ کے علاقے تمپ میں قابض پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو اپنے ساتھ لے گئے جنہیں تشدد کا نشانہ بناکر شہید کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مسلح افراد نے تمپ کے گریڈ اسٹیشن پر قائم فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ جس کے بعد قابض پاکستانی فورسز نے گھروں میں چھاپہ مار کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا قابض فورسز کے تشدد سے ایک شخص شہید ہوگیا۔

شہید ہونے والے شخص کی شناخت ظریف ولد نزیر کے نام سے ہوئی ہے جو تمپ دازن کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔