کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان “میجر گہرام بلوچ” نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے اتوار اور پیر کی رات نوبجے ملانٹ ، تمپ میں قائم پاکستانی فوجی چوکی کو نشانے میں لے کر اس پر اے ون گولے فائر کیے۔ اس حملے میں پاکستانی فوج کا کم از کم ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ 30 ستمبر کی رات 8 بجے بلوچ سرمچاروں نے جاھو کے علاقے کورک میں ایک سبوتاژی کارروائی میں یوفون کمپنی کے موبائل ٹاور کی مشینری نذر آتش کرکے ناکارہ کردیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض دشمن کے مفادات پر بلوچستان کی آزادی تک بی ایل ایف کے حملے جاری رہیں گے۔