تہران(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق تہران میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ جبری گمشدگی کا شکار ہوگیا ـ تفصیلات کے قابض ایرانی دارالحکومت تہران میں قابض کی فورسز کے اہلکاروں نے 23 سالہ محمد براہوہی ولد نعیم کر جبری اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مزید اطلاع کے مطابق گزشتہ شام کو اہلکاروں نے دستوں نے تہران کے اندرزگو اسٹریٹ میں محمد کی گاڑی کو روکا اور اسے اپنی گاڑی سمیت لے گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ محمد چند روز قبل تہران گیا اور اپنے ایک رشتہ دار کے گھر ٹھہرا ہوا تھا، وہ اپنی گاڑی میں بلوچی لباس پہن کر کام کرنے کے لیے نکلا اور اسے فورسز نے ان کی رہائش گاہ کے قریب سے گرفتار کر لیا۔ .
اطلاع ملنے تک اس شہری کی گرفتاری کے الزام اور وجہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔