Homeخبریںتیرہ (13)نومبر یوم بلوچ شہداءکے دن مختلف پروگرامز منعقد کرنے کا اعلان،...

تیرہ (13)نومبر یوم بلوچ شہداءکے دن مختلف پروگرامز منعقد کرنے کا اعلان، فری بلوچستان موومنٹ برطانیہ برانچ کا آن لائن اجلاس میں فیصلہ

لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ برطانیہ برانچ نے میڈیا کو پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز برطانیہ برانچ کے آرگنائزر کے زیر صدارت آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی ممبران نے شرکت کی اور مختلف تنظیمی امور و سیاسی مسائل زیر بحث لائے گئے۔ 13 نومبر کو یوم بلوچ شہداء کے حوالے سے پروگرام منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فری بلوچستان موومنٹ برطانیہ برانچ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیم کے مختلف سیاسی اور انتظامی امور زیر بحث لائے گئے۔ جہاں پارٹی کے ممبران نے سیاسی بحث ومباحثہ سمیت مستقبل کے حوالے سے مختلف پروگرامز زیر بحث لائے گئے، جس میں کارکنوں کے مشاورت سے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ فری بلوچستان موومنٹ 13 نومبر کو یوم بلوچ شہداء کے دن کی مناسبت سے پروگرام منعقد کرکے دنیا کو بلوچستان بھر میں ہونے والے سنگین انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے بارے میں اور قابضین پاکستان اور ایران کی جانب سے مقبوضہ بلوچستان میں جاری روا رکھے گئے مظالم اور محکوم بلوچوں کی معاشی استعصال و نسل کشی کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو آگاہی دینے کیلئے پروگرام منعقد کرکے بیرونی دنیا کو پاکستانی اور ایرانی فوج کی جانب سے ڈھائے گئے جارحیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ فری بلوچستان موومنٹ برطانیہ برانچ باقاعدگی سے ماہانہ سلسلہ وار اسٹڈی سرکلز منعقد کرکے برانچ کے کارکنوں کی سیاسی استعداد کار کو بڑھائے گی۔

مزید یہ کہ ان اسٹڈی سرکل کے ذریعے جس میں مختلف موضوعات پر منعقدہ سیمینار کے توسط سے کارکنان کو ریجنل جیو پولیٹکس اور انٹرنیشنل جیو پولیٹکس کے بارے میں برانچ کے ممبران کو نئی عالمی سیاسی ،سفارتی و معاشی صف بندیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرے گی۔

Exit mobile version