Homeخبریںتین لاکھ تیس ہزار عازمین کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

تین لاکھ تیس ہزار عازمین کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

 

مکہ ( ہمگام نیوز) فریضہ حج کی ادائی کے لیے دنیا بھر سے آنے والے فرزندان توحید اور عاشقان رسول حجاز مقدس پہچنے کے بعد روضہ رسول پرحاضری دے رہے ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق اس سال حج کے لیے آنے والے 3,3451 عازمین مدینہ پہنچ چکے ہیں جو اس سال حج کی ادائیگی کے لیے فضائی اور زمینی بندرگاہوں کے ذریعے آئے تھے۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال پہلی حج پروازویں چلنے کے بعد 266064 عازمین مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جبکہ لینڈ مائیگریشن سینٹر نے 49,038 اور لینڈ حج سینٹر نے 15,222 عازمین حج کی آمد کی تصدیق کی ہے۔ قومیت کے اعتبارسے مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین حج میں بنگلہ دیش سر فہرست ہے۔ بنگلہ دیش کے کل12625عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے۔نائجیریا کے 9673 حجاج ، پاکستان کے 8369 عازمین ، ہندوستان کے 8369 اور ایران کے 7575 حجاج کرام ا مدینہ منورہ پہنچے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ دنوں 239547 عازمین مکہ مکرمہ میں مقدس مقامات کی زیارت کے لیے گئے جب کہ مدینہ منورہ میں باقی رہنے والے عازمین کی کل تعداد مختلف قومیتوں کے 90,877 تک پہنچ گئی۔

وزارت حج و عمرہ ایجنسی برائے وزٹنگ امور کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال حج سیزن کے دوران مدینہ منورہ میں عازمین کی رہائش گاہوں کا جائزہ لینے کے لیے 512 دورے کیے گئے جب کہ رہائش کے لیے گروپنگ کے کل کیسز 1,388 گروپ آپریشنز تک پہنچ گئے ہیں۔

Exit mobile version