زاہدان (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق شام پیر کی شام کو جاشک کے علاقے جیگین میں قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے دو بلوچ سوختبر شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر جاشک کے علاقے جنگین میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ تیلکش شہید ہوگئے جبکہ اس واقعہ کے خلاف عوام نے احتجاج شروع کیا تو اسی اثنا قابض فورسز فورا جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایندھن بردار گاڑی میں آگ لگ گئی جس سے دو بلوچ سوختبر آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ کر جھلسنے سے شہید ہوگئے ۔

 خبر لکھے جانے تک ان دونوں شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ جاشک سے ہیں ۔

  رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی فورسز نے بغیر پیشگی انتباہ کے چلتے ایندھن بردار سائپا کے پر فائرنگ شروع کردی اور اس کے الٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دونوں سوختبر آگ کی لپیٹ میں آگئے اور علاقہ مکینوں نے بتایا کہ فورسز کے اہلکاروں کی غیر قانونی کارروائی پر مظاہرین نے فورسز پر پتھراؤ کیا اور فورسز کے اہلکار موقع پر ہی اپنی گاڑی چھوڑ کر پیدل فرار ہوگئے۔

 بتایا جاتا ہے کہ شہریوں نے پتھروں اور لاٹھیوں کا استعمال کرکے اہلکاروں کی گاڑی کو نقصان پہنچایا اور آخر کار مقامی ویلج کونسلر اور ویلج کونسل نے گاڑی کو تھانے لے جاکر فورسز کے حوالے کردیا۔