جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںجامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کی بے ضابطگیاں، کروڑوں روپے کی کرپشن...

جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کی بے ضابطگیاں، کروڑوں روپے کی کرپشن سامنے آگئی

کوئٹہ( ھمگام نیوز)جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئی ہیں۔سرکاری دستاویز کے مطابق 2020 سے 2022 تک مجموعی طو پر تنخواہ اور الانسز کی مد میں 83 لاکھ 99 ہزار روپے زائد وصول کیے۔

وائس چانسلر نے تنخواہ کی مد میں 2020 سے 2021 کے دوران 25 لاکھ 88 ہزار روپے سالانہ اضافی وصول کیے جبکہ اس دوران وائس چانسلر کی مقرر کردہ تںخواہ 2 لاکھ 92 ہزار 500 روپے مقرر تھی۔ 5 لاکھ 7ہزار روپے وصول کرتے رہے۔

اسی طرح سال 2021 سے 2022 تک ڈاکٹر شفیق الرحمن نے سالانہ 27 لاکھ 12 ہزار روپے زائد وصول کیے۔سال 2021 سے 2022 تک وائس چانسلر کی تنخواہ 3 لاکھ 94 ہزار 875 روہے تھی جبکہ 2021 سے 2022 تک 6 لاکھ 84 ہزار 450 روپے وصول کیے۔

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے 2020 سے 2022 کے دوران ہاس رینٹ کی مد میں سالانہ 30 لاکھ 98 ہزار روپے وصول کیے جبکہ ایچ ای سی قوانین کے مطابق ہاس رینٹ اور دیگر الانسز وائس چانسلر کے سیلری پیکیچ میں شامل نہیں ہوتے۔

سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا کہ انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے وائس چانسلر نے زائد الاونسز وصول کیے اور سفارش کی گئی ہے کہ وائس چانسلر کو دی گئی زائد رقم فوری طور پرواپس وصول کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز