خضدار (ہمگام نیوز) 4 مئی کو لاپتہ ہونے والے بلوچ طالب علم جاوید مینگل بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے انکی بازیابی کی خبر دی ہے۔
جاوید بلوچ ولد بشیر احمد کو گزشتہ ماہ کی 5 تاریخ کو بلوچستان کے شہر خضدار کے بولان کالونی میں انکی دکان سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے زبردستی اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔
جاوید بلوچ نے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد (پنجاب) سے گریجویٹ کیا ہے اور وہ خضدار میں کسی نجی اسکول میں ٹیچر ہیں جب کہ ایک یوریا کمپنی میں ملازمت بھی اختیار کرچکے ہیں۔
جاوید بلوچ بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل (فیصل آباد) کے سابق چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔
جاوید بلوچ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایم-فِل کیلئے فارم بھی جمع کروائے ہیں جسکا ٹیسٹ 18 جون کو ہونا ہے۔