برلن (ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن پارٹی کے زیرِ اہتمام ڈیرہ بگٹی میں جاری فوج کشی کیخلاف جرمنی کے شہر “بون” میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین سے کارکنان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 ستمبر سے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج کی جانب سے مسلسل آپریشن جاری ہے۔
انکا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران متعدد بلوچوں کو اغواء کے بعد لاپتہ کیا جا چکا ہے جو ابھی تک ریاستی اداروں کے حراست میں ہیں۔
مظاہرین نے عالمی سطح پر سرگرم اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈیرہ بگٹی کے متاثرین کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا شکار بلوچ فرزندوں کے جعلی مقابلوں میں قتل کی بھی تحقیقات کریں۔