برلن ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز جرمن پراسیکیوٹرز نے ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی مقدار میں منشیات کو ضبط کرنے کا اعلان کیا، جو مبینہ طور پرایران سے لائی گئی تھی۔
جرمن پراسیکیوٹرز نے ایران سے نکلنے والی منشیات کی سب سے بڑی مقدار قبضے میں لینے کے بعد 4 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی جن میں سے ایک ایرانی ہے۔
جرمنی میں استغاثہ نے جمعے کے روز بتایا پولیس کی جانب سے ملک کی تاریخ میں ہیروئن کی سب سے بڑی مقدار ضبط کی جس کے بعد چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ایران سے منشیات سمگل کرنے والے گروہ کے خلاف سیکیورٹی آپریشن کے تحت تقریباً 700 کلو گرام ہیروئن ضبط کی گئی۔
حکام نے منشیات کی یہ مقدار اگست کے آخر میں بندرگاہی شہر ہیمبرگ سے ضبط کی تھی۔ پولیس نے یہ گرفتاریاں جمعرات کو ہیمبرگ اور ہالینڈ کے شہر ڈریسڈن اور کیمنِٹز میں 10 عمارتوں کی تلاشی کے بعد کیں۔
پولیس نے دستاویزات، لیپ ٹاپ، سمارٹ فون اور گاڑیاں ضبط کر لیں۔
گرفتار کیے گئے افراد میں ایک چالیس سالہ ترک اور سربیا کا دوہری شہریت رکھنے والاایک اسمگلر گرفتار کیا ہے جس پر اس گینگ کا سرغنہ ہونے کا شبہ ہے۔ نیدرلینڈ میں ایک 35 سالہ ایرانی، 54 سالہ جرمن جس پر اپنے فارم اور وسائل کو منشیات کی نقل و حمل کے لیے استعمال کرنے کا شبہ ہے بھی ملزمان میں شامل ہے۔
جرمنی کے کرائم کنٹرول آفس، ہیمبرگ اور ڈریسڈن کی کسٹم پولیس، ہیمبرگ اور سیکسنی میں فوجداری تحقیقاتی حکام، ہیمبرگ اور سیکسنی ریاستی پولیس اور وفاقی پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی حکام کے ساتھ ساتھ بیرون ملک حکام نے اس چھاپہ مار کارروائی میں حصہ لیا۔