نو شہروفیروز (ہمگام نیوز) پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں دوسری بار لاپتہ ہونے والے جسقم کے کارکن رستم شر کی رہائی کے لیے جسقم کے سینئر رہنما انکل سرفراز میمن اور حال ہی میں جیل سے رہا ہونے والے قومی کارکن بشیر شر کی قیادت میں آج نوشہروفیروز پڈ عیدن میں کیمپ لگایا گیا۔

جس میں جسقم کے کارکنان اور رستم شر کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 احتجاجی کیمپ کے رہنماؤں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رستم شر ایک پرامن سیاسی کارکن ہیں جو محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے تھے ۔ مقدمات میں وہ حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوئے تھے، ایجنسیوں نے انہیں دوبارہ اغوا کیا ہے۔ جسقم رہنماؤں اور کارکنوں نے کہا ہم بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ رستم کی رہائی کے لیے آواز اٹھائیں اور جسقم کے کارکن رستم شر کو فوری رہا کیا جائے۔