دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںجمعہ خونین خاش کی برسی کے موقعہ پر زاہدان میں بلوچ عوام...

جمعہ خونین خاش کی برسی کے موقعہ پر زاہدان میں بلوچ عوام کا خاموش مارچ

زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ 3 نومبر 2023 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان کے عوام پچھلے ہفتے کی طرح مولوی عبدالحمید کی درخواست پر قابض ایرانی آرمی کی طرف سے سیکیورٹی کی شدید صورتحال کے پیش نظر خاموشی سے مسجد سے نکل کر جمعہ خونی خاش کی برسی کے موقع پرمختلف شاہراہوں پر خاموش مارچ کیا ۔

 مولوی عبدالحمید کی جانب سے خاش مارچ کا کال اس لیئے دیا گیا کہ تاکہ قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ عوام کو نقصان نہ پہنچے ،جب کہ اس سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جمعرات 26 اکتوبر کو ایک بیان میں زاہدان میں بلوچ مظاہرین کے خلاف وحشیانہ حملوں کی نئی لہر کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ایران نے ان سے کہا کہ وہ جمعہ کے احتجاج میں زبردستی طاقت کے غیر قانونی استعمال کا سہارا نہ لیں اور پرامن اجتماع کی آزادی کے حق کا احترام کریں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ سال 4 نومبر 2022 کو زاہدان کی خونی جمعہ کے خاش میں بھی قابض ایرانی فورسز نے بلوچ مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی تھی جس سے درجنوں بلوچ مظاہرین شہید ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز